ملکی اداروں سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی تقریر کا نوٹس لینے کا مطالبہ

نوازشریف صحت مند اور ہشاش بشاش لگ رہے تھے، نواز شریف نے بیماری کی شعبدہ بازی کی، تقریر کرکے خود ایکسپوز ہوگئے، نوازشریف کی تقریر کا نوٹس لیا جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 ستمبر 2020 18:53

ملکی اداروں سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی تقریر کا نوٹس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے اداروں سے نوازشریف کی تقریر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف صحت مند اور ہشاش بشاش لگ رہے تھے، نواز شریف نے بیماری کی شعبدہ بازی کی، تقریر کرکے خود ایکسپوز ہوگئے، ملک کے قانون کا منہ چڑا رہے تھے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان تو پہلی بار وزیراعظم بنے ہیں۔

لیکن یہ خود اقتدار میں ہوں تو سب ٹھیک اگر اپوزیشن میں ہوں تو جمہوریت خطرے میں ہوتی ہے۔ نوازشریف پہلے سے صحت مند، ہشاش بشاش لگ رہے تھے۔ نوازشریف باہر بیٹھ کر ہمارے ملک کے قانون کا منہ چڑا رہے تھے۔ نوازشریف پاکستان کے خیرخواہ ہیں تو اربوں کی جائیدادیں بیچ کر پاکستان آئیں۔

(جاری ہے)

شبلی فراز نے کہا کہ نوازشریف عمران خان سے منی ٹریل مانگنے کے بجائے خود قانون کے سامنے پیش ہوں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے تو40 سال کی مکمل منی ٹریل دی ہے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا۔ جب یہ حکومت میں تھے تب نہ نیب کو ختم کیا نہ نیب لاء تبدیل کیا۔اپنے خلاف کیسزبنتے ہی شورشرابا شروع کر دیا۔ سارا واویلا کرپشن کو پس پشت ڈالنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ اس اپوزیشن نے ملک کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کا خمیازہ آج بھگت رہے ہیں۔

وزیراعظم نے واضح ہدایات دی ہیں میڈیا کے خلاف اقدام نہ کریں۔ اچھا ہوا نوازشریف کی تقریر براہ راست نشر ہونے سے یہ خود ایکسپوز ہوئے۔ قوم کو پتہ چلا کہ ان کی باتوں میں کتنی منافقت ہے۔ واضح ہوگیا کہ باہر جانے کے لیے بیماری کی شعبدہ بازی کی گئی۔ اداروں کو نوازشریف کی تقریرکا نوٹس لینا چاہیے۔اسی طرح وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میاں صاحب کو جعل سازی کرکے ملک سے بھی بھاگنا پڑا۔ ووٹ کی اتنی عزت کافی نہیں یا مزید عزت افزائی کی ضرورت ہے؟ عوام نے سمجھ بوجھ سے ووٹ کا استعمال کیا اور میاں صاحب اقتدارسے فارغ ہوئے۔ میاں صاحب کو کوئی سمجھائے عوام نے 2018 کے الیکشن میں واقعی ووٹ کو عزت دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں