اسٹیبلشمنٹ سیاست میں فوری مداخلت بند کرے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ
آٹے چینی ، گیس ، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری کم کی جائیں، سلیکٹڈ حکومت سقوط کشمیر کی ذمہ دار ہے، صدارتی نظام رائج کرنے کے مذموم اداروں کو مسترد کرتے ہیں۔ آل پارٹیزکانفرنس کی متفقہ قرارداد
ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 ستمبر 2020 23:11
(جاری ہے)
ملک میں آزادانہ شفاف انتخابات کا انعقاد کیا جائے ۔
انتخابات کیلئے فوری اصلاحات کی جائیں۔ان اصلاحات میں مسلح ایجنسیوں کا کوئی عمل دخل نہ ہو، یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ آٹا چینی ، گیس ، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری کم کی جائیں۔موجودہ حکومت کو مصنوعی استحکام اس اسٹیبلشمنٹ نے بخشا ہے جس نے الیکشن میں دھاندلی کے عوام پر مسلط کیا۔ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے کے مذموم ارادوں کو مسترد کیا جاتا ہے۔وفاقی پارلیمانی جمہوریت کو پاکستان کا تحفظ سمجھتا ہے۔اجلاس نے مطالبہ کیا کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں فوری مداخلت بند کرے۔تمام ادارے آئین کے تحت اپنے حلف اور پابندیوں کی پاسداری کرتے ہوئے سیاست میں مداخلت سے باز رہیں۔سلیکٹڈ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے نتیجے میں ایٹمی صلاحیت اور ملکی دفاع کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔1973کا آئین ، 18ویں ترمیم ، ایف سی ایوارڈ قومی مفادات کا مظہر ہے، ان کا تحفظ کیا جائے۔یہ سلیکٹڈ حکومت سقوط کشمیر کی ذمہ دار ہے۔اجلاس حکومت کی افغان پالیسی کی مکمل ناکامی پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔میڈیا پر پابندیاں اورسنسرشپ کی مذمت کرتا ہے۔میر شکیل الرحمان سمیت تما م صحافیوں کو رہا کیاجائے اور ان پر مقدمات ختم کیے جائیں۔سیاسی انتقام کا سامنا کرنے والے قائدین کی جرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہورہا، جس سے امن وامان کی صورتحال بگڑ گئی ہے، حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل کیا جائے۔سی پیک قومی معیشت کیلئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، موجودہ نااہل حکومت نے سی پیک کو رول بیک کرکے وجود خطرے میں ڈال دیا ہے، سی پیک کے منصوبوں میں تیزی لائی جائے۔پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی آواز دبائی جارہی ہے ، آج کے بعد ربڑ سٹمپ پارلیمنٹ سے اپوزیشن کوئی تعاون نہیں کرے گی۔غیرآئینی غیرجمہوری قانون سازی کو واپس لیا جائے۔گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کروائے جائیں، انتخابات کے بعد گلگت کو الگ حیثیت دی جائے، گلگت میں انتخابات پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ کے سامنے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی ..
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری
سی این جی سپلائی پرسیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ..
پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اپنے صدارتی مشیر برائے امریکہ سردار عرفان تصدق خان کی والدہ ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو