قوم نے نواز شریف کا اصلی چہرہ اور بیماری کا ڈرامہ دیکھ لیا ہے، وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا ٹویٹ

پیر 21 ستمبر 2020 16:48

قوم نے نواز شریف کا اصلی چہرہ اور بیماری کا ڈرامہ دیکھ لیا ہے، وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا ٹویٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک محب وطن لیڈر ہیں اور پوری قوم، عدلیہ، فوج اور دیگر اداروں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، قوم نے نواز شریف کا اصلی چہرہ اور بیماری کا ڈرامہ دیکھ لیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کی قسمت میں اب صرف جلا وطنی یا جیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے جو اس ملک کی محافظ ہے، عمران خان ایک محب وطن لیڈر ہیں جو اپنے مفاد کے لئے نہیں بلکہ صرف پاکستان کیلئے اپنی قوم، عدلیہ، فوج اور دیگر اداروں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ کی طرح عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف زہر اٴْگل کر پھر بھارت کو خوش کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں