پاکستان اور سائپرس کے درمیان دیرینہ سیاسی، سماجی اور تجارتی تعلقات ہیں وفو د کے تبادلوں میں اضافہ کرنا ہوگا ، چیئر مین سینٹ

دونوں ملکوں کے مابین تجارت اور تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے، سائپرس کے اعزازی کونسل سے گفتگو

پیر 21 ستمبر 2020 17:42

پاکستان اور سائپرس کے درمیان دیرینہ سیاسی، سماجی اور تجارتی تعلقات ہیں وفو د کے تبادلوں میں اضافہ کرنا ہوگا ، چیئر مین سینٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سائپرس کے درمیان دیرینہ سیاسی، سماجی اور تجارتی تعلقات ہیں ان روابط کو مزید مربوط بنانے کیلئے دونوں ملکوں کے مابین وفود کے تبادلوں میں اضافہ کرنا ہو گا، دونوں ملکوں کے مابین تجارت اور تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے۔

پیر کو صادق سنجرانی نے اپنے چیمبر میں سائپرس کے اعزازی کونسل جنرل میاں حبیب اللہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہ دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی رابطہ کاری کو زیادہ موثربنانے سے نہ صرف باہمی تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سائپرس کے کونسل جنرل نے چیئرمین سینیٹ کو دونوں ملکوں کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے کی جانی والی کوششوں اور پاکستان میں زیر تعلیم سائپرس کے پانچ ہزار طلباء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان میں زیر تعلیم ان طلباء کو بہترین سہولتوں کی فراہمی اور اٴْن کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ طلباء کسی بھی ملک میں اٴْس ملک کے سفیر اور نمائندے کے طور پر موجود ہوتے ہیں جو کہ باہمی تعلقات کو ترقی دینے میں اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی سائپرس میں زیر تعلیم ہے امید ہے کہ سائپرس کی حکومت پاکستانی طلباء کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھر پور معاونت فراہم کر یگی۔

چیئرمین سینیٹ نے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی حجم میں اضافے کیلئے دونوں ممالک کے چیمبر آف کامرس کے درمیان موثر رابطے اور تجارتی وفود کے تبادلوں پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالاء اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں