پاکستان کے مسائل کی اصل بنیاد آپ جیسے لوگوں کی شخصیت پرستی اور درباری پن ہے، شہباز گل کا مریم اور نگزیب کو جواب

جعلی کمپنیوں کے موجد ہونہار سلیمان شہباز اربوں کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کا بیان

پیر 21 ستمبر 2020 17:46

پاکستان کے مسائل کی اصل بنیاد آپ جیسے لوگوں کی شخصیت پرستی اور درباری پن ہے، شہباز گل کا مریم اور نگزیب کو جواب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کی اصل بنیاد آپ جیسے لوگوں کی شخصیت پرستی اور درباری پن ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جعلی وصیت کی پرچی اور نااہل والد کی گدی نشین بیٹی کوبھی لیڈر ماناجاتاہے، شہباز شریف نے دن رات محنت کی لیکن لوٹ مار اور بیٹوں کے اثاثے بڑھانے میں، محنت کش باپ کی ’’محنت ‘‘سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بیٹوں نے بھی خزانے پر ہاتھ صاف کیے، انہوںنے کہاکہ 32 جعلی کمپنیوں کے موجد ہونہار سلیمان شہباز اربوں کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ پی کے ایل آئی جیسا ’’شاہکار‘‘بنایا لیکن شرم کی بات ہے بڑے بھائی کاعلاج وہاں ممکن نہیں، یا تو واقعی ہسپتال شاہکار ہے یا بڑا بھائی ’’فنکار‘‘ ہے،میٹرو اور اورنج لائن کے کک بیکس کے ذریعے اربوں ہڑپ لیے، پاکستان کی ہرچھوٹی بڑی عدالت سے سرٹیفائیڈ چور اور کرپٹ ڈکلیئر ہوئے لیکن ’’میں نا مانوں‘‘کی گردان جاری و ساری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں