رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات

پیر 21 ستمبر 2020 18:15

رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے پیر کو ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور بحالی کے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے بروقت امداد اور بحالی کے اقدامات کرنے پر حلیم عادل شیخ نے این ڈی ایم اے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر این ڈی ایم اے کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، رہائش، صحت عامہ اور دیگر امدادی سامان کی ترسیل قابل تحسین ہے۔

انہوں نے این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے ادویات اور خو راک فراہم کرنے کو بھی سراہا جس کی کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکی۔

(جاری ہے)

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بین الاقوامی امدادی اداروں کے تعاون سے جاری امداد اور بحالی کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے بتایا کہ 8 ہزار خاندانوں میں 35 ٹن راشن تقسیم کیا گیا اس کے علاوہ 11 ہزار ترپال،29 ہزار ٹینٹ، 2ہزار مچھر دانیاں، 3 لائف بوٹس، ادویات اور دیگر سامان بھی متاثرین میں تقسیم کیا گیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے اس موقع پر کہا کہ این ڈی ایم اے سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور مستقبل میں بھی سند ھ کے عوام کو آفات سے بچانے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں