وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے درمیان ملاقات

ایل اوسی پر بھارتی جارحیت اور ملکی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت، ملاقات میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 ستمبر 2020 17:52

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے درمیان ملاقات
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 ستمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ایل اوسی پر بھارتی جارحیت اور ملکی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں قومی سلامتی کی صورتحال اور ایل اوسی پر بھارتی جارحیت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کے ارکان کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر بریفنگ بھی دی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں