خارجہ پالیسی ہو کشمیر یا کرتارپور ہر جگہ فوج عمران خان کے ساتھ ہم آہنگ ہے ،سینیٹر فیصل جاوید

عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے وہ کرپٹ نہیں ان کے کوئی کاروباری مفادات نہیں ، اس قوم کے ساتھ ملک کے ساتھ مخلص ہیں ،ہندوستان چاہتا ہے پاکستان کے تین ٹکڑے ہو جائیں ہماری افواج ہی ہیں جو پاکستان کے ضامن ہے ،آج جو ہمارے اداروں کے خلاف ہیں اس کے پیچھے ایک پوری مہم ہے جو ہر صورت ناکام ہوگی، ٹوئٹ

پیر 21 ستمبر 2020 20:45

خارجہ پالیسی ہو کشمیر یا کرتارپور ہر جگہ فوج عمران خان کے ساتھ ہم آہنگ ہے ،سینیٹر فیصل جاوید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ خارجہ پالیسی ہو کشمیر یا کرتارپور ہر جگہ فوج عمران خان کے ساتھ ہم آہنگ ہے ۔ایک ٹوئٹ میں فیصل جاوید نے کہا کہ کورونا وائرس ٹڈی دل اور سیلاب سے نمٹنا ،کراچی پلان یا دیگر کوئی بھی ملک کی اہم حکمت عملی ہر جگہ پر فوج عمران خان کے ساتھ ہم آہنگ ہے اس لئے وہ جانتے ہیں کہ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے وہ کرپٹ نہیں ان کے کوئی کاروباری مفادات نہیں کیونکہ عمران خان اس قوم کے ساتھ ملک کے ساتھ مخلص ہیں ،ہندوستان چاہتا ہے کہ پاکستان کے تین ٹکڑے ہو جائیں ہماری افواج ہی ہیں جو پاکستان کے ضامن ہے ،آج جو ہمارے اداروں کے خلاف ہیں اس کے پیچھے ایک پوری مہم ہے جو ہر صورت ناکام ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کاشور کرنے والے بتائیں کونسا فورم آزمایا ،حلقے بتائیں ۔عمران خان واحد لیڈر ہیں جو 22 سال کی جدوجہد کے بعد عوام کے مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے ۔باقی تمام لوگ اقتدار میں پہلے آئے اور بعد میں پارٹیاں بنائیں ۔ان کو ضیاء الحق اور جنرل جیلانی لائے۔یہ جنرل ایوب کی کابینہ میں رہ کر آئے ۔ ذرا سوچیں کیوں بھارت نے نواز شریف کی تقریر کو پسند کیا ۔آج پاکستان کی کامیابیوں پر ان کو کیا تکلیف ہے ۔فوج ہر پالیسی میں عمران خان کی سپورٹ کرتے ہیں اور بڑے بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عمران خان کا ساتھ دیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں