روشن ڈیجیٹل اکائونٹس وزیراعظم عمران خان کا وژن تھا،سیّد ذوالفقار بخاری

پیر 21 ستمبر 2020 22:04

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس وزیراعظم عمران خان کا وژن تھا،سیّد ذوالفقار بخاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹس وزیراعظم عمران خان کا وژن تھا جس کا مقصد بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں آسان کے ساتھ رقوم بھیجنے اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس اقدام کے حوالہ سے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ڈیجیٹل روشن اکائونٹس کھولنا بہت آسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اکائونٹ ایک دن میں کھولا جا سکتا ہے جس کے بعدآپ اگلے دن سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جو پاکستان میں تعمیرات کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں وہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سرمایہ کاری کرسکتے ہیں جس سے زیادہ منافع حاصل ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں