آرمی چیف نے پارلیمانی رہنماؤں پر واضح کیا کہ چیئرمین نیب ہم نے نہیں لگایا، شیخ رشید

آپ جانو اورچیئرمین نیب جانیں، چیف الیکشن کمیشن بھی ہم نے نہیں لگایا یہ بھی آپ جانو اور چیف الیکشن کمیشن جانیں، فوج سیاسی مداخلت کا حصہ نہیں بنے گی، جو منتخب حکومت ہوگی اس کا ساتھ دیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 ستمبر 2020 19:37

آرمی چیف نے پارلیمانی رہنماؤں پر واضح کیا کہ چیئرمین نیب ہم نے نہیں لگایا، شیخ رشید
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے پارلیمانی رہنماؤں کو کہا چیئرمین نیب ہم نے نہیں لگایا، آپ جانو اور چیئرمین نیب جانیں، چیف الیکشن کمیشن بھی ہم نے نہیں لگایا یہ بھی آپ جانواور الیکشن کمیشن جانیں، فوج سیاسی مداخلت کا حصہ نہیں بنے گی، جو منتخب حکومت ہوگی اس کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ عسکری قیادت سے ملاقات میں 15 پارلیمانی لیڈرز موجود تھے۔ عسکری قیادت سے ملاقات میں شہبازشریف، خواجہ آصف ، احسن اقبال ، بلاول بھٹو، شیری رحمان ، شاہ محمود قریشی ، سراج الحق اور اسد الرحمان بھی موجود تھے۔نوازشریف نے مودی کو خوش کرنے کیلئے ڈان لیک کا بیان دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے کہا کہ فیئرالیکشن کے بعد گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے پر اتفاق ہوا۔صوبے میں سینیٹ کی نمائندگی ہوگی، اسمبلی ہوگی۔ آرمی چیف سے نیب کاروائیوں اور چیف الیکشن کمیشن سے متعلق بات ہوئی ، جس پر آرمی چیف نے کہا کہ نیب چیئرمین ہم نے نہیں لگایا، آپ اور چیئرمین نیب جانوں، چیف الیکشن کمیشن بھی ہم نے نہیں لگایا یہ بھی آپ اور چیف الیکشن کمیشن جانیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ فوج کو سیاست میں مداخلت کا کوئی شوق نہیں۔جو منتخب حکومت ہوگی اس کا ساتھ دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کے اداروں کو للکارنے پر ن لیگ میں بڑی ہلچل ہے، نوازشریف نے جنرل جیلانی اور ضیاء الحق کی گود سے سیاسی سفر شروع کیا، اب خود اداروں کو للکار دیا ہے، نوازشریف نے اپنا راستہ طے کرلیا ہے، اب شہبازشریف کو اپنا راستہ طے کرنا ہے۔میرے خیال سے شہبازشریف کو پتا ہی نہیں تھا کہ نوازشریف کیا بات کریں گے۔ نوازشریف نے تقریر کرکے واپسی کیلئے اپنا پاسپورٹ جلا دیا ہے۔ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اب ن لیگ سے ش نکل جائے گی، یہ بہت جلد ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں