حکومت کا بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 3 بارڈر مارکیٹوں کے قیام کا اعلان

وزیراعظم کی طرف سے پہلے نظر انداز کیے گئے علاقوں پر توجہ دینے پر زور دیا گیا ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا ٹوئیٹ

Sajid Ali ساجد علی منگل 22 ستمبر 2020 11:20

حکومت کا بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 3 بارڈر مارکیٹوں کے قیام کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2020ء) سی پیک اتھارٹی جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اٹھارہ میں سے 3 بارڈر مارکیٹیں پائلٹ پروجیکٹ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں قائم کی جارہی ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پہلے نظر انداز کیے گئے علاقوں پر توجہ دینے پر زور دیا گیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقوں میں مند اور گبد میں یہ مارکیٹیں قائم کی جارہی ہیں ، جبکہ خیبر پختونخوا میں شہیدانودین میں مارکیٹوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا ، جبکہ اس اقدام سے مقامی معیشت بہتر اور اسمگلنگ کی روک تھام ہوگی ، ان مارکیٹوں کے قیام سے ہمسایوں سے تجارت میں بہتری آئے گی ۔


واضح رہے کہ قبل ازیں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ اہم ترین ایم 8 شاہراہ کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ، جس کی تعمیر سے گوادر بندرگاہ تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی ۔

انہوں ںے کہا کہ علاقے میں سماجی و اقتصادی ترقی اور استحکام آئے گا اور ان منصوبوں سے علاقے میں پایا جانے والا احساس محرومی ختم ہو گا۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ علاقے کے عوام کو وہ سب دیا جا رہا ہے جس کے وہ دہائیوں سے منتظر تھے ، سی پیک کی منصوبوں پر کام دن رات جاری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں