پاکستان میں کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلہ کا آزمائشی آغاز کردیا گیا

آزمائشی مرحلے میں 8 سے 10 ہزارپاکستانی ہوں گے ، ٹیسٹ کےابتدائی نتائج میں 4 سے 6 ماہ متوقع ہیں ، اسد عمر

Sajid Ali ساجد علی منگل 22 ستمبر 2020 11:48

پاکستان میں کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلہ کا آزمائشی آغاز کردیا گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2020ء) پاکستان میں کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلہ کا آزمائشی آغاز کردیا گیا ۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ویکسین کا کلینکل ٹرائل چین کے تعاون سے شروع کیا گیا ، کوروناویکسین ٹرائل ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ، ویکسین کا ٹرائل صحت کے نظام میں بہتری کے لیے بھی اہم ہے ، ٹیم کو کوروناویکسین ٹرائل پر مبارکباد دیتاہوں ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان میں کوویڈ 19 ویکسین کے تیسرے مرحلے کا آزمائشی آغاز کردیا گیا ہے ، ویکسین ایک چینی کمپنی نے تیار کی ، آزمائش میں 7 ممالک کے 40 ہزارافرادشریک ہوں گے ، جبکہ آزمائشی مرحلے میں 8 سے 10 ہزارپاکستانی ہوں گے ، تاہم ٹیسٹ کےابتدائی نتائج میں 4 سے 6 ماہ متوقع ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری  طرف چیئرمین سائنس وٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کی ویکسین کے تجربات اس ہفتے سے پاکستان میں شروع کئے جائیں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی یہ ویکسین اچھی شہرت کی حامل ایک بین الاقوامی کمپنی نے تیار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی میں قائم کیمیائی اور حیاتیاتی سائنس کے بین الاقوامی مرکز نے ویکسین کے طبی تجربات کرنے کی منظوری دی ہے۔ ڈاکٹر عطا الرحمن کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں طبی تجربات تقریباً تین ماہ میں مکمل ہوں گے اور اس کا دوسرا مرحلہ پہلے ہی چین میں مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ یسرا مرحلہ پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد شروع ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام تجربات کی کامیاب تکمیل کے بعد کورونا وائرس کی روک تھام کی ویکسین اگلے سال اپریل اور جون کے مہینوں کے دوران ملک میں دستیاب ہوگی۔ جبکہ پاکستان میں کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلہ کا آزمائشی آغاز کردیا گیا ۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں