ایوان صدر میں تقریب، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر یائو جنگ کو ’’ہلال پاکستان‘‘ سے نوازا

منگل 22 ستمبر 2020 11:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر یائو جنگ کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم کرنے کے لئے خدمات کے نتاظر میں ’’ہلال پاکستان‘‘سے نوازا ہے، اس حوالے سے ایک پر وقار تقریب منگل کو ایوان صدر میں ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر یائو جنگ کو پاکستان کے قومی مفادات میں نمایاں شراکت داری پر پاکستانی عوام کے جانب سے اعلیٰ سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے نوازا۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں