سپریم کورٹ نے سابق ڈائریکٹر پولیس لاہور محمد شفیع کی نچلے عہدے پر تنزلی سے متعلق کیس میں محکمے کی اپیل منظور کرلی

منگل 22 ستمبر 2020 12:17

سپریم کورٹ نے سابق ڈائریکٹر پولیس لاہور محمد شفیع کی نچلے عہدے پر تنزلی سے متعلق کیس میں محکمے کی اپیل منظور کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) سپریم کورٹ نے سابق ڈائریکٹر پولیس لاہور محمد شفیع کی نچلے عہدے پر تنزلی سے متعلق کیس میں محکمے کی اپیل منظور کرلی ۔ منگل کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ دور ان سماعت عدالت نے محکمے کی اپیل منظور کر لی۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ رشوت لینے والے ملازم کو کیسے بحال کر سکتے ہیں، محکمے نے ریگولر انکوائری کی اور جرم ثابت ہوا۔

وکیل ملزم محمد شفیع نے کہاکہ میں نے رشوت نہیں لی ادھار کا لین دین تھا۔وکیل ملازم نے کہاکہ ادھار کا جو معاملہ تھا وہ آوٹ آف آفس تھا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اپ کہتے ہیں تو معاملہ انکوائری کیلئے دوبارہ محکمے کو بھیج دیں آپ خود قبول کر رہے ہیں کہ پیسے لینے دینے کا معاملہ تھا، ملازم سے ڈسمس ملازم کس حیثیت سے لینے دینے والا کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ملازم محمد شفیع نے کہاکہ میں ہر قسم کا حلف لینے کیلئے تیار ہوں میں نے رشوت نہیں لی۔ ملازم محمد شفیع نے کہاکہ میرا اس شخص سے ادھار لینے دینے کا معاملہ تھا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ جو کہانی سنا رہے ہیں وہ عدالت میں جمع دستاویزات میں کہاں لکھا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ بہتر ہے جو تنزلی ہوئی ہے اسی پر متفق ہو جائیں۔ یاد رہے کہ محمد شفیع کو محکمے نے رشوت کے الزام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے تنزلی کر کے سپرڈنٹ بنایا تھا ،پنجاب سروس ٹربیونل نے ملازم محمد شفیع کی اپیل مسترد کر دی تھی ،کرمنل کورٹ نے سٹلمنٹ کی بنیاد پر بری کر دیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں