آل پارٹیز کانفرنس ڈرامہ، اپوزیشن قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے سے گریز کرے

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل وائوڈا کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 22 ستمبر 2020 12:19

آل پارٹیز کانفرنس ڈرامہ، اپوزیشن قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے سے گریز کرے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل وائوڈا نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کوبیماری کا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن ریاستی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے سے گریز کرے۔یہ بات انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کی دوران کہی۔ فیصل وائوڈا نے اپوزیشن کی جانب سے فوج اور نیب سمیت ریاستی اداروں کو حدف تنقید بنانے پر سخت تنقید کی،انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو اپنے ذاتی فوائد کو ترجیح دینے کی بجائے قومی مفادات کی خاطر قومی اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد ملک کے لیے نہیں بلکہ خود کو بچانے کے لیے ہے،اپوزیشن مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کی اجازت کے لیے سیاست کر رہی ہے لیکن انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ عدالتی مفرور نواز شریف لندن میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے تو صحتمند ہیں لیکن عدالتوں کا سامنا کرنے کے لیے اپنے وطن واپس نہیں آسکتے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا کہ ان کرپٹ جماعتوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے جمع ہوئیں،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں نے ملک کو نظر انداز کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو سیاست میں کھینچنا ہمیشہ نواز شریف اور ان کی پارٹی کا وطیرہ رہا ہے، اپوزیشن کو تعمیری ایجنڈے کے ساتھ آنا چاہیے اور منتخب فورمز پر حقیقی امور اٹھائے جانے چاہئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں