پاکستان میں فیز 3 کلینیکل ٹرائلز کووڈ۔ 19 ویکسین’’کینسنینو‘‘ کا آغاز ہوگیا

منگل 22 ستمبر 2020 12:59

پاکستان میں فیز 3 کلینیکل ٹرائلز کووڈ۔ 19 ویکسین’’کینسنینو‘‘ کا آغاز ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) پاکستان میں فیز 3 کلینیکل ٹرائلز کووڈ۔ 19 ویکسین ’’کینسنینو‘‘ کا آغاز ہوگیا ہے۔ نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان کیلئے بڑی کامیابی ہے کہ ملک میں فیز3 کلینیکل ٹرائلز کووڈ۔19 ویکسین ’’کینسنینو‘‘ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چین میں ویکسین کے فیز1 اور دو ٹرائلز ہوچکے ہیں جبکہ فیز 3 ٹرائلز پاکستان میں ہورہے ہیں، ویکسین کی کامیابی کے نتیجے میں وائرس پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

’’ کینسنینو‘‘ ویکسین کا ٹرائل3 کا آغاز ابتدائی طور پر اسلام آباد سے کر دیا گیا ہے جس میں 18 سال سے زائد عمر کے 8 ہزار رضا کاروں پر یہ ویکسین آزمائی جائے گی اس کے بعد بتدریج لاہور اور کراچی میں بھی اس کو ٹیسٹ کیا جائے گا جو کہ ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں