پاکستان کی جانب سے کووڈ ویکسین کینسینو کے کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا

ویکسین ایک چینی کمپنی نے تیارکی ہے ، آزمائش میں 7 ممالک کے 40ہزارافراد شریک ہوںگے،اسد عمر

منگل 22 ستمبر 2020 18:23

پاکستان کی جانب سے کووڈ ویکسین کینسینو کے کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) پاکستان کی جانب سے کووڈ ویکسین کینسینو کے کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔ این سی اوسی کے مطابق ویکسین کے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ اور دو ٹرائلز چین میں ہوئے، فیز 3 کے ٹرائلز کا انعقاد پاکستان میں کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

این سی او سی کے مطابق ٹرائلز کا انعقاد این آئی ایچ اور کینسینو چائینہ کے باہمی اشتراک سے کیا جائیگا۔

بعد ازاں وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹر پر بتایاکہ پاکستان میں کوویڈ 19 ویکسین کے تیسرے مرحلہ کا آزمائشی آغاز ہوگیا ،اسدعمرنے کہاکہ ویکسین ایک چینی کمپنی نے تیارکی ہے ، آزمائش میں 7 ممالک کے 40ہزارافراد شریک ہوںگے،آزمائشی مرحلے میں 8 سی10 ہزارپاکستانی ہوںگے۔اسدعمر نے کہاکہ ٹیسٹ کے ابتدائی نتائج میں 4 سے 6 ماہ متوقع ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں