کرپشن بچاؤ ایجنڈے پر آپ زرداری سمیت سب کے پاؤں پڑے ہیں، صرف کرپشن کیلئے متحد باقی چچا بھتیجی کی پارٹی الگ الگ ہی ہے، شہباز گل

منگل 22 ستمبر 2020 18:31

کرپشن بچاؤ ایجنڈے پر آپ زرداری سمیت سب کے پاؤں پڑے ہیں، صرف کرپشن کیلئے متحد باقی چچا بھتیجی کی پارٹی الگ الگ ہی ہے، شہباز گل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاہے کہ کرپشن بچاؤ ایجنڈے پر آپ زرداری سمیت سب کے پاؤں پڑے ہیں، صرف کرپشن کیلئے متحد باقی چچا بھتیجی کی پارٹی الگ الگ ہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کرپشن بچاؤ ائجنڈے پر 6 اے پی سیز ناکام ہو چکیں 6 ہزار بھی ناکام ہونگی، 15سالوں سے مسلسل اقتدار میں رہنے والوں کو ایک موقع اور چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ تقریباً 2دہائیوں سے اقتدار پر قابض رہنے والوں نیکرپشن، لوٹ مار اور ذاتی جائیدادیں بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ اقتدار کی ہوس میں اندھوں کی اصلیت عوام جان چکی ہے، ن لیگ قصہِ پارینہ ، پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں