نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کردیئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 532 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے، 8 مریض ہسپتال میں جاں بحق ہوئے

بدھ 23 ستمبر 2020 13:34

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کردیئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 532 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے، 8 مریض ہسپتال میں جاں بحق ہوئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 532 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 8 مریض ہسپتال میں جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔

19 کے 33 ہزار 744 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 56، پنجاب میں 10 ہزار 593، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 68، اسلام آباد میں 3 ہزار 699، بلوچستان میں1 ہزار 113،گلگت بلتستان میں 227، آزاد کشمیر میں 988 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 916 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔

(جاری ہے)

19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔

19 کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 107 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 7 ہزار 70 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 418 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 566، بلوچستان میں 14 ہزار 607، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 542، اسلام آباد میں 16 ہزار 246, خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 418، پنجاب میں 98 ہزار 602 اور سندھ میں 1 لاکھ 34 ہزار 437 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 432 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 469 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 227 اموات،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 258، اسلام آباد میں کل 180 اموات، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 83 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 70 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 32 لاکھ 64 ہزار 216 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 880 مریض زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں