پاک چین لازوال دوستی دنیا بھر میں ایک مثال بن چکی ہے، پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے میں شامل تمام منصوبوں کی جلد پایہ تکمیل کیلئے پر عزم ہے،

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین کے سفیر یاؤجنگ سے گفتگو

بدھ 23 ستمبر 2020 13:34

پاک چین لازوال دوستی دنیا بھر میں ایک مثال بن چکی ہے، پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے میں شامل تمام منصوبوں کی جلد پایہ تکمیل کیلئے پر عزم ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک چین لازوال دوستی دنیا بھر میں ایک مثال بن چکی ہے، پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے میں شامل تمام منصوبوں کی جلد پایہ تکمیل کیلئے پر عزم ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ سے بات چیت کے دوران کہی جنہوں نے بدھ کو وزارتِ خارجہ میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، پاک چین اقتصادی راہداری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور چین کے مابین لازوال دوستی آج دنیا بھر میں ایک مثال بن چکی ہے۔ وزیر خارجہ نے دورہ ماسکو کے دوران چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ہونیوالی خصوصی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی قیادت اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں شامل تمام منصوبوں کو جلد پایہء تکمیل تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے چینی سفیر کی خدمات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے بعد آنے والے چینی سفیر اسی جذبہ کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ وزیر خارجہ نے چینی سفیر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان ایوارڈ ملنے پر مبارکباد بھی دی۔ چین کے سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران معاونت فراہم کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں