وزیر اعظم نے کراچی۔کوئٹہ۔چمن ایکسپریس وے کی منظوری دے دی ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

بدھ ستمبر 16:58

وزیر اعظم نے کراچی۔کوئٹہ۔چمن ایکسپریس وے کی منظوری دے دی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کراچی۔کوئٹہ۔چمن ایکسپریس وے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 790کلو میٹر طویل یہ شاہراہ بناؤ،چلاؤاور منتقل کرو کی پالیسی کے تحت تعمیر ہوگی۔ بھاری ٹریفک اور بڑھتے ہوئے حادثات کی وجہ سے اس شاہراہ کی تعمیر نا گزیر ہے۔ منصوبے کی فزیبلٹی اور کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments