سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت صوابی میں 220 کے وی گرڈ سٹیشن کے قیام سے متعلق اجلاس

بدھ 23 ستمبر 2020 17:39

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت صوابی میں 220 کے وی گرڈ سٹیشن کے قیام سے متعلق اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت صوابی میں 220 کے وی کے گرڈ سٹیشن کے قیام سے متعلق اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت توانائی اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوابی میں 220 کے وی کے گریڈ سٹیشن کی تنصیب اور توانائی کے دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت توانائی کے اعلیٰ حکام نے سپیکر کو 61 ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے 220 کے وی کے گریڈ سٹیشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر توانائی عمر ایوب خان نے بتایا کہ گریڈ سٹیشن کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گرڈ سٹیشن کا قیام علاقے کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو پورا ہونے جار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے تمام تر وسائل کو بروکار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوابی کی عوام کو لو ڈ شیڈنگ اور لو وولٹیج کے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سیضلع صوابی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور لو وولٹج کے مسائل کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو گا اورعوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی میسر ہو گی۔ اسپیکر نے کہا کہ یہ گرڈ سٹیشن سی پیک کے تحت لگائے جانے والے منصوبوں کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ زرعی اور گھریلو ضررویات کے لئے توانائی مہیا کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں