صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں شہید ہونے والے آرمی کے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفون پر رابطہ، شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

بدھ 23 ستمبر 2020 17:53

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں شہید ہونے والے آرمی کے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفون پر رابطہ، شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں شہید ہونے والے آرمی کے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور شہداء کو ان کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے حوالدار تاجبر علی، سپاہی رشید اور سپاہی صابر شاہ کے اہلخانہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے شہداء کو ان کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں