اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت صوابی میں 220کے وی گریڈ اسٹیشن کے قیام سے متعلق امور پر اجلاس

گریڈ اسٹیشن کی تنصیب اور توانائی کے دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر تبادلہ خیال منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے تمام تر وسائل کو بروکار لایا جائے،اسد قیصر

بدھ ستمبر 19:10

اسپیکر قومی اسمبلی  کی زیر صدارت صوابی میں 220کے وی گریڈ اسٹیشن کے قیام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت صوابی KV220 کے گریڈ اسٹیشن کے قیام کی تنصیب سے متعلق اجلاس بدھ کے روز اسلام ایباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزارت توانائی اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں صوابی میں 220کے وی کے گریڈ اسٹیشن کی تنصیب اور توانائی کے دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت توانائی کے اعلیٰ حکام نے اسپیکر کو 61ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے 220 کے وی کے گریڈ اسٹیشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر توانائی عمر ایوب خان نے بتایا کہ گریڈ اسٹیشن کی مقراہ مدت میں تکمیل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گریڈ اسٹیشن کا قیام علاقے کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو پورا ہونے جار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے تمام تر وسائل کو بروکار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوابی کی عوام کو لو ڈ شیڈنگ اور لو وولٹج کے مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سیضلع صوابی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور لو وولٹج کے مسائل کا ہمیشہ کے لیے خاتمے ہو گا اورعوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی میسر ہو گی۔ اسپیکر نے کہا کہ یہ گریڈ اسٹیشن سی پیک کے تحت لگائے جانے والے منصوبوں کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ زرعی اور گھریلو ضررویات کے لیے توانائی مہیا کرے گا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments