ایف بی آر کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لئے فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری

بدھ 23 ستمبر 2020 20:28

ایف بی آر کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لئے فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ادارے کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ترجمان ایف بی آر نے بدھ کوبتایا کہ اس سلسلے میں ریجنل ٹیکس دفتر سرگودھا کے اگست کے ماہ میں پنشن ادائیگی کے زیر التواء بیس کیسز کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ان میں سے زیادہ کیسز کی تعداد ڈسٹرکٹ اکاونٹس دفتر سرگودھا میں زیر التواء ہیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس دفتر سرگودھا کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹائر ہونے کے ایک ماہ بعد تک پنشن کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس دفتر کی مدد سے پنشن کے فوائد ملازمین کو فراہم کرنے کے انتظامات کئے جائیں اور پنشن کے تمام کاغذات30 ستمبر تک ہر حال میں مکمل کئے جائیں۔ترجمان نے کہاکہ ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس دفتر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ جنوری سے جون 2020 تک ریٹائر ہونے والے ملازمین اور 2017 کا ایک زیر التواء پنشن کیس فی الفور اے جی پی آر کے ساتھ مل کر حل کیا جائے اور زیر التواء پنشن کیسز کو دیئے جانے والے پنشن فوائد کے انتظامات کئے جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں