ڈیل نہ ہونے پر نوازشریف اور مریم نواز تنقید کررہے ہیں، فواد چوہدری

آج فوج کہہ دے ساتھ دیگی تونوازشریف اگلے کھڑے ہوجائیں گے نوازشریف ہمیشہ اسی طرح اقتدارمیں آئے ہیں، انٹرویو

بدھ 23 ستمبر 2020 23:58

ڈیل نہ ہونے پر نوازشریف اور مریم نواز تنقید کررہے ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سب کومعلوم ہی(ن) لیگ نے ریلیف لینے کیلئے کتنازورلگایاہے، ڈیل نہیں ہوسکی اس لیے نوازشریف اورمریم نوازتنقیدکررہی ہیں۔ ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کہا ملاقاتیں نوازشریف مریم سے متعلق تھیں، ملاقاتوں میں نوازشریف اورمریم نوازکیلئے ریلیف مانگا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بات100فیصددرست ہے کہ ملاقات سیاسی طورپرتھی اور ڈی جی آئی ایس پی آرنے واضح کر دیا دونوں ملاقاتیں خصوصی تھیں، محمدزبیرکی طرح اورلوگوں کے بھی تعلقات ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی نوازشریف نے ٹی وی پرکہاکسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے اور اگلے ہی دن اسمبلیاں توڑ دیں، ایسے ہی نوازشریف لڈیاں ڈالتے ہوئے بیرون ملک چلے گئے تھے، الیکشن کابائیکاٹ کراکرخودنوازشریف الیکشن لڑگئے تھے۔فوادچوہدری نے کہا کہ اس وقت مریم نوازکے قریب ترین لوگوں میں محمدزبیرشامل ہیں، نوازشریف کی ناراضی ہی یہ ہے کہ فوج ہماراساتھ کیوں نہیں دیتی آج فوج کہہ دے ساتھ دیگی تونوازشریف اگلے کھڑے ہوجائیں گے نوازشریف ہمیشہ اسی طرح اقتدارمیں آئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں