کورونا وائرس سے نمٹنے اورقرنطینہ سہولیات میں اضافہ کیلئے مختلف اسپتالوں اورطبی مراکزکو6 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے، سٹیٹ بینک

جمعہ 25 ستمبر 2020 14:46

کورونا وائرس سے نمٹنے اورقرنطینہ سہولیات میں اضافہ کیلئے مختلف اسپتالوں اورطبی مراکزکو6 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے، سٹیٹ بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) کورونا وائرس سے نمٹنے اورقرنطینہ سہولیات میں اضافہ کیلئے اسپتالوں اورطبی مراکزکو قرضہ جات کی فراہمی کی سکیم کے تحت اب تک مختلف اسپتالوں اورطبی مراکزکو6 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ40 ہزارروپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سکیم کے تحت 17 ستمبر2020ء تک اس سکیم کے تحت 48 اسپتالوں اورطبی مراکز نے 9 ارب 27 کروڑ 5 لاکھ 40 ہزار روپے کے قرضہ جات کیلئے درخواستیں دیں جن میں سے 34 اسپتالوں اورطبی مراکز کی درخواستیں منظورکی گئی اورانہیں6 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ40 ہزارروپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے۔

سٹیٹ بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ری فنانس اسکیم کے تحت اسپتالوں اور طبی مراکز کے لیے قرضے کی حد 50 کروڑ روپے مقررکی ہے۔ سٹیٹ بینک بینکوں کو یہ اسکیم بلاسود فراہم کر رہا ہے جبکہ دیگر بینک اسپتالوں یا طبی مراکز کو 3 فیصد سالانہ کی شرح سے قرضے فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں