اسلام آباد ہائیکورٹ کا سی ڈی اے بورڈ کو افسران کی ترقیوں کا فیصلہ کرنے کا حکم ،سی ڈی اے افسران کی تنزلی کیخلاف تمام درخواستیں نمٹا دیں

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:03

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سی ڈی اے بورڈ کو افسران کی ترقیوں کا فیصلہ کرنے کا حکم ،سی ڈی اے افسران کی تنزلی کیخلاف تمام درخواستیں نمٹا دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے بورڈ کو افسران کی ترقیوں کا فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی ڈی اے افسران کی تنزلی کیخلاف تمام درخواستیں نمٹا دیں ۔ جمعہ کو جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے افسران کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہاکہ اگر سی ڈی اے بورڈ مکمل نہیں ہے تو وفاقی حکومت سی ڈی اے بورڈ مکمل کرے، سی ڈی اے بورڈ کے فیصلے تک افسران کی تنزلی کا حکم معطل رہے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے افسران کی تنزلی کیخلاف تمام درخواستیں نمٹا دیں ۔سی ڈی اے نے 43 افسران کی خلاف ضابطہ اپ گریڈیشن پر تنزلی کردی تھی ،سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹرز نے تنزلی کو چیلنج کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں