آصف علی زر دار ی سمیت شریک ملزمان کو طلب کرلیا ،28ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:03

آصف علی زر دار ی سمیت شریک ملزمان کو طلب کرلیا ،28ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) احتساب عدالت نے پارک لین، میگامنی لانڈرنگ ، ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زر دار ی سمیت شریک ملزمان کو طلب کرلیا ،28ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تین ضمنی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کرلیا گیا احوالے سے شریک ملزم خواجہ انور مجید کی حاضری لگوانے کیلئے رجسٹرار احتساب عدالت کراچی کو خط لکھ دیا گیا خط میں کہا گیا کہ خواجہ انور مجید کی ویڈیو لنک سے حاضری لگوانے کیلئے انتظامات کئے جائیں ،انور مجید کو گھر یا ہسپتال سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے،نیب کراچی ویڈیو لنک کے حوالے سے انتظامات کریگا،احتساب عدالت آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان پر 28ستمبر کو فرد جرم عائد کرے گی،احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں