وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے پاک بحریہ کے اہلکاروں میں فوجی اعزازات کی تقسیم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2020ء) تقسیم اسناد کی پروقار تقریب میں وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے پاکستان نیوی کے اہلکاروں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ تقریب کا انعقاد نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کیا گیا

جمعہ 25 ستمبر 2020 14:50

وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے پاک بحریہ کے اہلکاروں میں فوجی اعزازات کی تقسیم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2020ء) تقسیم اسناد کی پروقار تقریب میں وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے پاکستان نیوی کے اہلکاروں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ تقریب کا انعقاد نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کیا گیا۔

تقریب کے دوران ستارہ امتیاز (ملٹری) کے وصول کنندگان میں کموڈور رضوان علی منور، کموڈورخرم شہزاد، کموڈورنعمان بشیر عثمانی، کموڈور محمد مسعود احمد، کموڈورسید نیئر محسن،کموڈور ساجد حسین، کموڈورکاشف منیر، کموڈور خالد حبیب، کموڈور ڈاکٹر شفیق الرحمن قریشی اور کموڈور محمد شاہنواز خان شامل تھے۔


تمغہ امتیاز(ملٹری)کے وصول کنندگان میں کمانڈرتنویر شاہد، کمانڈر راشد علی، کمانڈر عبد العلیم، لیفٹیننٹ کمانڈر عدنان بن سلطان اور لیفٹیننٹ کمانڈرر سید عدنان شاہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)


 تمغہ بسالات کے وصول کنندگان میں کمانڈر خرم داؤد اور محمد اسلام SFT-I شامل تھے۔
اس کے علاوہ، تمغہ خدمت I کے دو ایوارڈ،تمغہ خدمت II کے 3 ایوارڈ اورتمغہ خدمت III کے 12 ایوارڈز پاک بحریہ کے چیف پیٹی آفیسرز اورسیلرز کو دیے گئے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے تعریفی مراسلہ جات 38 افسران، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور نیوی سویلین کو دیئے گئے ہیں۔
تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر سرونگ اور ریٹائرڈ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں