وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے عراق کے سفیرحامد عباس لافتا کی ملاقات

عراقی سفیرکی علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف

جمعہ 25 ستمبر 2020 16:20

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے عراق کے سفیرحامد عباس لافتا کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے عراق کے سفیرحامد عباس لافتا نے وزارت دفاعی پیداوار میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے عراقی عوام کیلئے پاکستان کی جانب سے امن اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے سفیر کوآگاہ کیا کہ دفاعی پیداوار کے میدان میں باہمی تجربات کے اشراک سے دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے علاقائی سلامتی کیلئے مستحکم عنصر کے طور پر پاکستان کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لئے علاقائی تعاون ناگزیر ہے۔عراقی سفیرنے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام کو پاکستان اور اس کے عوام پر اعتماد ہے اوربا ہم دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں