آج ورلڈ آرڈر کے بنیادی تصورات کو باقاعدہ طور پر پس پشت ڈالا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان

جمعہ 25 ستمبر 2020 23:33

آج ورلڈ آرڈر کے بنیادی تصورات کو باقاعدہ طور پر پس پشت ڈالا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج ورلڈ آرڈر کے بنیادی اہداف جن میں طاقت کے یکطرفہ عدم استعمال، لوگوں کے حق خودارادیت کا حصول، مساوی خود مختاری اور ریاستوں کی علاقائی سالمیت، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت بین الاقوامی تعاون شامل ہیں ،کے تمام تصورات کو باقاعدہ طور پر پس پشت ڈالا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدوں کا تمسخر اڑانے کے ساتھ ساتھ ان کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ بڑی طاقتوں کے درمیان ازسر نو رقابت کے نتیجہ میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہو رہی ہے، تنازعات بڑھ رہے ہیں اور ان میں شدت آ رہی ہے فوجی قبضے اور غیر قانونی الحاق کے ذریعے لوگوں کو حق خود ارادیت کو دبایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں