ہمارے نئے پاکستان کا تصور پیغمبر خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی قائم کردہ ریاست مدینہ پر ہے، وزیراعظم عمران خان

جمعہ 25 ستمبر 2020 23:33

ہمارے نئے پاکستان کا تصور پیغمبر خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی قائم کردہ ریاست مدینہ پر ہے، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نئے پاکستان کا تصور پیغمبر خاتم النبین حضرت محمدﷺ کی قائم کردہ ریاست مدینہ پر ہے جو انصاف اور انسانی اقدار پر مبنی معاشرے کا قیام ہے اور یہ تصور حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کو غربت سے نکالنا، منصفانہ نظم و نسق قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے ہمیں امن و استحکام کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں