شیخ رشید کا محمد زبیر کے خلاف بیان ، اسد عمر کے رد عمل کا خدشہ

شیخ رشید سمیت تمام لوگ فوج کے ترجمان ہیں ، ڈاکٹر شاہد مسعود

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 26 ستمبر 2020 10:41

شیخ رشید کا محمد زبیر کے خلاف بیان ، اسد عمر کے رد عمل کا خدشہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کیخلاف بیان پر ان کے بھائی اسد عمر کا ردعمل سامنے آسکتا ہے ، دیکھنا ہوگا کہ وہ اس معاملے پر کیا ردعمل دیتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے خطاب میں جس تقریب کی بات کی وہ اسد عمر اور محمد زبیر کے گھر کی تقریب تھی ، تاہم شیخ رشید کی جانب سے محمد زبیر کو جانور کے نام سے پکارنا ، محمد زبیرکے بھائی اسد عمر کو بھی غیر مناسب لگا ہوگا تاہم اس پر اسد عمر کا ردعمل سامنے آسکتا ہے ، اور دیکھنا ہوگا کہ وہ اس معاملے پر کیا ردعمل دیتے ہیں ۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ شیخ رشید سمیت تمام لوگ فوج کے ترجمان ہیں اور وہ اپنی فوج سے محبت کرتے ہیں ، لیکن پاک فوج کے سرکاری ترجمان صرف ڈی جی آئی ایس پی آر ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر سینئر صحافی نے شیخ رشید کے ٹیلی فون ڈیٹا سے متعلق کہا کہ عسکری قیادت ٹیلی فون ڈیٹا لیک ہونا ایک بہت عجیب بات ہے ، ممکن ہے کہ شیخ رشید کے وہاں پہنچنے پر آرمی چیف کی ملاقات جاری ہو اسی لیے انہیں انتظار کرنا پڑا ۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں مودی یا را کا ایجنٹ نہیں ، فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے، ابھی ملاقاتوں کا ذکرکیا، ٹیلیفون ڈیٹا آؤٹ کیا توقیامت آجائے گی، میں مودی یا را کا ایجنٹ نہیں فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے، یہ تو قمر جاوید باجوہ ہے، میں چاہوں تو مشرف کا ڈیٹابھی کھول سکتا ہوں، میرے حلقے میں جی ایچ کیو، 10کور ، ایئرفورس ہیڈکوارٹر ، 12عسکریاں ہیں، سب کہتے ہم پاکستان کی خاطرنالے بھی صاف کرتے ہیں۔

انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث ریلوے کے معاشی حالات خراب ہوئے، 6ارب خسارہ کم کیا تھا، لیکن اس بار واپس ہوجائے گا۔ میں نے جوانی میں پانچ دس لاکھ پودے لگائے ہیں، عمران خان کرپشن کو اکھاڑنے کیلئے ایک درخت لگا رہا ہے۔ آج کل بڑا شور ہے، عمر کے اس حصے میں جھوٹ نہیں بولتا، ابھی تو میں نے ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے، اگر ٹیلیفون ڈیٹا آؤٹ کردیاتو اس ملک میں قیامت آجائے گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں