بحری امور کے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کی سمندری راستوں سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

ہفتہ 26 ستمبر 2020 18:58

بحری امور کے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کی سمندری راستوں سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) بحری امور کے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے سمندری راستوں سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے پورٹس اینڈ شپنگ کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی ہے کہ بحری کشتیوں کے ذریعے روزگار کے متلاشی افراد کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ میں ملوث کشتیوں کے لائسنس منسوخ کئے جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں