سی پیک، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ساتھ طویل اجلاس ہوا،عاصم سلیم باجوہ

اجلاس میں سی پیک فریم ورک کے تحت مختلف منصوبوں پر تمام متعلقہ اداروں کی سیر حاصل بات چیت کی گئی،سائنسی تحقیق اور صنعتی ترویج کیلئے کام اور صلاحیت دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی، ٹوئٹ

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:23

سی پیک،   وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ساتھ طویل اجلاس ہوا،عاصم سلیم باجوہ
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ساتھ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں طویل اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی پیک فریم ورک کے تحت مختلف منصوبوں پر تمام متعلقہ اداروں کی سیر حاصل بات چیت کی گئی ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سائنسی تحقیق اور صنعتی ترویج کیلئے کام اور صلاحیت دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ سی پیک منصوبہ ترقی کررہا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں