فواد چودھری نے طلال چودھری پر ہونے والے مبینہ حملے کے واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:47

فواد چودھری نے طلال چودھری پر ہونے والے مبینہ حملے کے واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر فواد چودھری نے طلال چودھری پر ہونے والے مبینہ حملے کے واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

فواد چودھری نے طلال چودھری پر حملے کے سوال پر کہا کہ انہیں نہیں معلوم طلال کے ساتھ کیا ہوا ہے، اس لیے وہ کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری پر نامعلوم افراد نے حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں