سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزراء کا گلگت بلتستان انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، بلاول بھٹو زرداری

شفاف الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے رابطے میں رہیں گے،ٹوئٹ

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزراء کا گلگت بلتستان انتخابات سے کوئی تعلق نہیں،شفاف الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے رابطے میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز جاری ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزراء کا گلگت بلتستان انتخابات میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت کی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔شفاف الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن سے رابطہ رکھے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں