نوازشریف کے اثاثوں کی چھان بین، پراپرٹیز، گاڑیوں ،بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات طلب

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پراپرٹیز، گاڑیوں ،بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں جبکہ ان کے غیرملکی اکاؤنٹ کا بھی ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے دائرہ کاروسیع کردیا اور نوازشریف کی پراپرٹیز، گاڑیوں ،بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے تفصیلات ایل ڈی اے،ڈی سی لاہور،ایکسائز،نجی بینک سے مانگیں اور نوازشریف کی لاہورمیں1550کنال زمین کی دستاویزفراہمی کیلئے ایل ڈی اے کو خط لکھ دیا ہے ، جس میں نوازشریف کیزیراستعمال مرسیڈیز،لینڈکروزر،2 ٹریکٹر کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نجی بینک میں نوازشریف کے نام ملکی وغیرملکی اکاؤنٹ کا بھی ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا ، نیب احتساب عدالت کیاحکامات کی روشنی میں توشہ خانہ ریفرنس میں تحقیقات کر رہا ہے۔

یاد رہے احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی اورآصف زرداری پرفردجرم عائدکردی تھی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔جج احتساب عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر کیس الگ کردیا تھا اور نوازشریف کی منقولہ،غیر منقولہ جائیدادکی تفصیلات مانگتے ہوئے کہا تھا کہ 7 دن میں نواز شریف کی جائیداد کی تفصیلات پیش کی جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں