اقوامِ متحدہ میں مسئلہ کشمیر اجاگر، حریت رہنما کی اہلیہ مشال ملک کا وزیراعظم کو خراجِ تحسین

مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین سمیت جنیوا کنونشن کی کھلے عام خلاف ورزیاں کی جارہیں ہیں، بیان

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سامنے کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر بہترین انداز سے پیش کیا جس پر میں انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔اپنے ویڈیو پیغام میں مشال ملک نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کا مقدمہ بہترین انداز سے عالمی دنیا کے سامنے پیش کیا جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

اٴْن کا کہنا تھاکہ اقوامِ متحدہ اور عالمی رہنما مقبوضہ کشمیر میں مردم شماری کا مطالبہ کریں کیونکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین سمیت جنیوا کنونشن کی کھلے عام خلاف ورزیاں کی جارہیں ہیں۔مشال ملک نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ہندو انتہاء پسند تنظیم آر ایس ایس براہ راست ملوث ہے، سلامتی کونسل بھارت کو جواب دہ بنانے کیلئے قرارداد پیش کرے۔اٴْن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج روزانہ معصوم شہریوں کی لاشیں گرا رہی ہے ، مودی سرکار نے حریت رہنماؤں کے قتل کے منصوبہ بھی تیار کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں