اپوزیشن نے استعفے دیئے تو وزیر اعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا ، احسن اقبال

استعفے دیے گئے تووزیراعظم عمران خان نہیں بلکہ الیکشن کمیشن انتخابات کروائے گا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 27 ستمبر 2020 14:08

اپوزیشن نے استعفے دیئے تو وزیر اعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا ، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2020ء) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن نے استعفے دیئے تو وزیر اعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا ، اپوزیشن استعفے دے گی تووزیراعظم عمران خان نہیں بلکہ الیکشن کمیشن انتخابات کروائے گا ۔ اپنے ایک وڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد زبیر کی آرمی چیف سے ذاتی ملاقات تھی ، اب کوئی پارٹی قیادت کو بتائےبغیر عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کرےگا، پاکستان کے استحکام اورمضبوطی کا ایک ہی راستہ ہے اوروہ آئین کا راستہ ہے، پاکستان کو جمہوریت اور قائد اعظم کے راستے پر چلانے سے ہی ترقی کر سکتاہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن میں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو پارٹی میں نہ لیاجائے، کیونکہ لوٹوں کو قبول کرنا عوام کے سیاسی شعور کی توہین ہے، اس لیے الیکشن کے سیاسی موسمی پرندوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا تھا کہ پاکستان کو ون پارٹی اسٹیٹ نہیں بنانے دیں گے ، پاکستان کو ایک فاشسٹ اور ون پارٹی ریاست بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جس کی نشانی لیڈر آف اپوزیشن اور ن لیگی رہنماؤں کیخلاف نیب گردی کی نئی لہر برپا کردی گئی ہے ، شہبازشریف کو گرفتار کیا گیا تو سیاست کی بدقسمتی ہوگی ، اے پی سی میں نوازشریف کا خطاب ہر مسلم لیگی کارکن کی ترجمانی ہے، میری آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی ، حکومتی وزراء میٹنگ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں ، حکومتی وزراء جس طرح غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں، وہ ملک میں روز نئے بحران کو جنم دے رہے ہیں ، اپنے بیانات اداروں کی پوزیشن کو متنازع بنا رہے ہیں ، گلگت بلتستان کی میٹنگ کو حکومتی وزراء نے سیاست کیلئے استعمال کیا ، پاکستان کو آج سنگین خطرات کا سامنا ہے ، بدگمانی پھیلانے والے شرانگیزی کر رہے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں