مسلم لیگ ن کے لوگوں نے ہم سے رابطے شروع کردیے ، وفاقی وزیر اطلاعات کا دعویٰ

ن لیگ میں تقسیم کے حوالے سے شیخ رشیدکی باتوں میں وزن ہے ، نوازشریف کے بیانیے پر ان کی جماعت کےاندرسےآوازیں اٹھ رہی ہیں ، شبلی فراز کی میڈیا سے گفتگو

Sajid Ali ساجد علی اتوار 27 ستمبر 2020 17:04

مسلم لیگ ن کے لوگوں نے ہم سے رابطے شروع کردیے ، وفاقی وزیر اطلاعات کا دعویٰ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ن لیگ جوتحریک چلاناچاہتی ہے وہ بے بنیاد ہے، مسلم لیگ ن میں تقسیم کے حوالے سے شیخ رشیدکی باتوں میں وزن ہے ، کیونکہ نوازشریف کےبیانیےپرن لیگ کےاندرسےآوازیں اٹھ رہی ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ہمیشہ منافقت پر مبنی رہی ہے ، کیونکہ نوازشریف کے قول و فعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے ، مسلم لیگ ن کی جماعت کے اپنے رہنما اس بیانیے کو ماننے کو تیار نہیں ، کیونکہ نوازشریف جو کر رہے ہیں وہ ملکی مفاد میں نہیں ہے ، عدالتوں کو جواب دینے کی بجائے نوازشریف نے غلط راستہ اپنایا ، نوازشریف کا سارا بیانیہ کھوکھلا ہے ان کی کوئی حیثیت نہیں ، شریف خاندان میں اس وقت بھی چپقلش چل رہی ہے ، مسلم لیگ ن کے لوگوں نے ہم سے رابطے شروع کردیے ، رابطوں میں بتایا گیا کہ نوازشریف کے موقف کی حمایت نہیں کرتے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف قانون سازی میں ناکامی کےبعداب یہ سڑکوں پرآناچاہتےہیں، نیب کیسزکےباعث گھیراتنگ ہونےسےاپوزیشن حکومت کوبلیک میل کرناچاہتی ہے،عمران خان ایسی صورتحال سے گھبرانے والے نہیں ، اسمبلیوں سےاستعفوں کی دھمکیاں بھی اسی سلسلےکی کڑی ہے،اگریہ استعفیٰ دیں گےتوہم خالی نشستوں پرالیکشن کرادیں گے،اس طرح ہمیں اکثریت مل جائے گی، اپوزیشن ملک میں بےیقینی پھیلاناچاہتی ہے،انہوں نے سیاست اور مذہب کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا ، یہ لوگ سیاست میں اثاثے اور وسائل بنانے کیلئے آئے ، ہم تو سمجھتے تھے انہیں صرف پیسے کا شوق ہے ، اب پتہ چلا انہیں تو تنظیم سازی کا بھی شوق پڑ گیا ، اپوزیشن چاہے تحریک چلائے یا تنظیم سازی کرے اس سے فرق نہیں پڑتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں