نوازشریف کے بیانیے پر (ن) لیگ کے اندر سے مختلف آوازیں اٹھ رہی ہیں،(ش) لیگ سمیت (ن) لیگ کے کئی دھڑے بننے جارہے ہیں، نوازشریف کا مقصد ملک میں بے یقینی اور اضطراب کی کیفیت پیدا کرنا ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ذاتی مفاد کی سیاست کی ہے، نواز شریف کا انقلابی پن دوغلا اور کھوکھلا ہے، بطور مجرم اور اشتہاری نوازشریف کو سیاست پر بھاشن دینا زیب نہیں دیتا

نیب کیسز کے باعث گھیرا تنگ ہونے سے اپوزیشن حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے، اسمبلیوں سے استعفوں کی دھمکیاں بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، اپوزیشن ارکان استعفیٰ دینگے تو نئے الیکشن کرائیں گے، پی ٹی آئی دوبارہ اکثریت حاصل کرلے گی، اپوزیشن مختلف حربے استعمال کرکے حکومت گرانا چاہتی ہے، ناکامی ان کا مقدر بنے گی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازکی میڈیا سے گفتگو

پیر 28 ستمبر 2020 02:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیانیے پر (ن) لیگ کے اندر سے مختلف آوازیں اٹھ رہی ہیں، نوازشریف کا مقصد ملک میں بے یقینی اور اضطراب کی کیفیت پیدا کرنا ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ذاتی مفاد اور منافقانہ سیاست کی ہے، نواز شریف کا انقلابی پن دوغلا اور کھوکھلا ہے، بطور مجرم اور اشتہاری نوازشریف کو سیاست پر بھاشن دینا زیب نہیں دیتا، نیب کیسز کے باعث گھیرا تنگ ہونے سے اپوزیشن حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے، اسمبلیوں سے استعفوں کی دھمکیاں بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، اپوزیشن ارکان استعفیٰ دینگے تو نئے الیکشن کرائیں گے، پی ٹی آئی دوبارہ اکثریت حاصل کرلے گی، اپوزیشن مختلف حربے استعمال کرکے حکومت گرانا چاہتی ہے، ناکامی ان کا مقدر بنے گی۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کے حالیہ بیانیے سے خود ان کی جماعت اضطراب کا شکار ہے، نوازشریف کے بیانیے پر (ن) لیگ کے اندر سے مختلف آوازیں اٹھ رہی ہیں، (ن) لیگ جو تحریک چلانا چاہتی ہے وہ بے بنیاد ہے، نوازشریف کا مقصد ملک میں بے یقینی اور اضطراب کی کیفیت پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاتی عمرہ میں اس وقت تذبذب اور اضطراب کے سائے منڈلا رہے ہیں، نیب کیسز کے باعث گھیرا تنگ ہونے سے اپوزیشن حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے، اسمبلیوں سے استعفوں کی دھمکیاں بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیٹف قانون سازی میں ناکامی کے بعد اب یہ سڑکوں پر آنا چاہتے ہیں، اپوزیشن ارکان استعفیٰ دینگے تو نئے الیکشن کرائیں گے، پی ٹی آئی دوبارہ اکثریت حاصل کرلے گی، اپوزیشن مختلف حربے استعمال کرکے حکومت گرانا چاہتی ہے ، ناکامی ان کا مقدربنے گی۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان بدعنوان عناصر کے احتساب کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم کا بدعنوان عناصر کے خلاف عزم ایسے حالات میں مزید مستحکم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے ڈیل کے چکر میں ہیں اور مسلسل رابطے کرنے کی کوشش کررہے ہیں، (ش) لیگ سمیت (ن) لیگ کے کئی دھڑے بننے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں تقسیم کے حوالے سے شیخ رشید کی باتوں میں وزن ہے، شریف خاندان میں بھی اس وقت چپقلش چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی بڑے زوروں پر چل رہی ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ذاتی مفاد اور منافقانہ سیاست کی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف کا انقلابی پن دوغلا اور کھوکھلا ہے، بطور مجرم اور اشتہاری نوازشریف کو سیاست پر بھاشن زیب نہیں دیتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں