سپلائی میں خلل پڑنے سے متعلق گیس کے ہنگامی ذخیرے کی تعمیر پر غور کیا ہے،ندیم بابر

پیر 28 ستمبر 2020 18:48

سپلائی میں خلل پڑنے سے متعلق گیس کے ہنگامی ذخیرے کی تعمیر پر غور کیا ہے،ندیم بابر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہاہے کہ سپلائی میں خلل پڑنے سے متعلق گیس کے ہنگامی ذخیرے کی تعمیر پر غور کیا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے وزارت توانائی ، پیٹرولیم ڈویڑن میں زیر زمین گیس ذخیرہ کرنے کیلئے سہولت کی تعمیر سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) اس پراجیکٹ کے لیے پاکستان کی معاونت کر رہا ہے اور یوروپی آئل اینڈ گیس کے سازوسامان کی کمپنیاں بھی اس منصوبے میں شامل ہیں۔ اسٹریٹجک انڈر گراؤنڈ اسٹوریج (ایس یو جی ایس) کی تعمیر کی وضاحت کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان نے خاص طور پر موسم سرما میں گھریلو اور تجارتی مانگ کی بڑھتی ہوئی طلب کے دوران ملک میں سپلائی میں خلل پڑنے سے متعلق گیس کے ہنگامی ذخیرے کی تعمیر پر غور کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اسٹریٹجک زیر زمین گیس ذخیرہ (ایس یو جی ایس) کی تعمیر سے ملک میں توانائی کی مسلسل فراہمی اور مستحکم قیمت پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی پالیسی کا ایک حصہ ہے۔ اجلاس کے اختتام پر ، دونوں فریقوں نے زیرزمین گیس ذخیرہ اندوز کرنے کے طریقہ کار سے متعلق مطالعہ رپورٹ کو تیزی سے مئی 2021 تک مکمل کرنے پر اتفاق کیا ، تا کہ سہولت کی تعمیر کے لئے فنڈز کی دستیابی کو مقررہ وقت پر یقینی بنایا جا سکے۔

حتمی رپورٹ گیس سٹوریج فسلیٹی کی جسامت ، ماڈیولز اور سیکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے بلیو پرنٹ مہیا کرے گی۔ اس سے قبل ، 2019 میں وزیر توانائی اور معاون خصوصی پیٹرولیم نے سٹریجک سٹوریج گیس فسلیٹی کے حوالے سے ایشین ڈویلپمینٹ بینک سے تبادلہ خیال کیا تھا ، جو اس منصوبے کے لئے فزیبلٹی اسٹڈی کرنے پر راضی ہوگئے تھے جس کے لئے گرانٹ بھی مختص کیا گیا تھا۔

انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، جو مکمل طور پر حکومت کی ملکیت میں ایک ادارہ ہے ، اس پروجیکٹ کی فوکل ایجنسی ہوگی۔ حال ہی میں ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی مسابقتی بولی کے عمل سے سٹوریج کے لیے فزیبلٹی رپورٹ کو تیار کرنے کے لیے بین الاقوامی مشیر مقرر کیا ہی. حکومت اس منصوبے کو گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کے ذریعے مالی اعانت فراہم کرے گی۔

بین الاقوامی گیس معاہدوں کے تحت درآمدی گیس کی وابستگی کی فراہمی اور ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی گیس کی مانگ کے پیش نظر ملک میں زیر زمین قدرتی گیس ذخیرہ کرنے کی سہولیات معاشی پیشرفت کے ساتھ گیس کی مسلسل فراہمی برقرار رکھنے کیلئے اہم کردار ادا کرے گی. اس منصوبے سے پائیدار معاشی نمو کے لئے بلاتعطل گیس کی فراہمی سے پاکستان کی ترقی میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں