شہباز شریف کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے، اکاونٹس سے فائدہ اٹھانے کے براہ راست الزامات ہیں، شہزاد اکبر

ایک عدالتی فیصلہ آگیا اب کون کیا کہتا ہے معنی نہیں رکھتا، عدالتی معاملات کو سیاسی رنگ دینا توہین عدالت ہے، شہباز شریف کی گرفتاری پر رد عمل

پیر 28 ستمبر 2020 20:50

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے، اکاونٹس سے فائدہ اٹھانے کے براہ راست الزامات ہیں، شہزاد اکبر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و احتساب شہزا د اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے، اکاونٹس سے فائدہ اٹھانے کے براہ راست الزامات ہیں۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ معاملہ صرف بچوں کا نہیں، ریفرنس میں شہباز شریف کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے، اکائونٹس سے فائدہ اٹھانے کے براہ راست الزامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ شواہد ہونے کے بنیا دپر ہی لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت قبل از گرفتار ی مسترد کی، ایک عدالتی فیصلہ آگیا اب کون کیا کہتا ہے معنی نہیں رکھتا، عدالتی معاملات کو سیاسی رنگ دینا توہین عدالت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں