آصف زرداری نے جعلی اکانٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کیا جائے، جعلی اکاونٹس کیسز نیب کا دائرہ اختیار نہیں، ریفرنس خارج کیا جائے، سابق صدر

پیر 28 ستمبر 2020 20:56

آصف زرداری نے جعلی اکانٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکاونٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، انہوں نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کرنے کی استدعا کی ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فوری ٹرائل روکنے کی بھی درخواست دیدی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کیا جائے، جعلی اکاونٹس کیسز نیب کا دائرہ اختیار نہیں، ریفرنس خارج کیا جائے۔احتساب عدالت اس سے قبل آصف علی زرداری کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں