حکومت تمام طبقات کومعیاری تعلیم تک رسائی کے یکساں مواقع فراہم کررہی ہے، سینیٹرفیصل جاوید

نئی نسل کو جدید تعلیم دینا اولین فرض سمجھتے ہیں،کے پی کے میں معیار تعلیم مزید بہتر کیاجارہا ہے،سینیٹر ذیشان خانزادہ،شہرام ترکئی

پیر 28 ستمبر 2020 20:56

حکومت تمام طبقات کومعیاری تعلیم تک رسائی کے یکساں مواقع فراہم کررہی ہے، سینیٹرفیصل جاوید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) پیر کوخیبر پختونخواہ کے وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے سینیٹر فیصل جاوید خان اور سینیٹر ذیشان خانزادہ خان سے اسلام آباد میںان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں خیبرپختونخواہ میں نظام تعلیم مزید بہتر کرنے کے لئے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ ملک کے تمام طبقات کو معیاری تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔

ہم نے قوم سے کیا ایک ایک وعدہ پورا کرنا ہے۔معاشرے کے تمام طبقات کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے حکومت سرگرم عمل ہے۔سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نئی نسل کو جدیدتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اپنا اولین فرض سمجھتی ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم پوری تندہی سے کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یکساں نظام تعلیم ترقی کے یکساں مواقع کی بنیاد ہے۔

شہرام ترکئی نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری لانا وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔خیبرپختونخواہ میں ہماری حکومت نے نظام تعلیم کی بہتری کے لئے بہت کام کیاہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ معیاری تعلیم ہر بچے کا حق ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ نئی نسل تک اس کا حق بطور احسن پہنچایا جائے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں