وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے مریم نواز سے سوالات

منگل 29 ستمبر 2020 00:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز سے سوال کیا کہ وزیراعظم نے کہا کہ اگر (ن) لیگ کے لوگ استعفی دیں گے تو ہم الیکشن کرا دیں گے، مریم بی بی کا جواب: اگر یہ الیکشن کرائیں گے تو ہم الیکشن لڑیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مریم صفدر صاحبہ اگر الیکشن ہی لڑنا ہے تو استعفیٰ کیوں دینا ہے، آپ کی عقل کا جواب نہیں جب بولتی ہیں نقصان ہی کرتی ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مریم نواز کی پریس کانفرنس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جن عدالتوں کی دی گئی ضمانت پر ایک جعل سازی اور جھوٹ کی مرتکب مجرمہ آج بیٹھی پریس کانفرنس کر رہی تھیں اور خدا کی شان انہی عدالتوں پر تنقید بھی کر رہی تھیں۔ٹھیک کہتے ہیں بچو اس شخص سے جس پر آپ نے احسان کیا ہو۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں