قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا میران شاہ کا دورہ

منگل 29 ستمبر 2020 15:07

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا میران شاہ کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے میران شاہ کا دورہ کیا۔ کمیٹی کو پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب، سرحدی پوسٹوں کی صورتحال سمیت سرحدی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وفد کو علاقے میں جاری سماجی و معاشی منصوبوں اور علاقے کی ترقی کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ وفد کو نوجوانوں کو قومی سطح کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے فراہم کی گئی کھیلوں کی سہولیات سے آگاہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں