امریکا نے پاکستانی طلبہ کیلئے اسٹوڈنٹ ویزا سروس بحال کردی

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی میں امریکی قونصلیٹ میں یکم اکتوبر سے سروس آپریشنل ہو گی

منگل 29 ستمبر 2020 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) امریکی سفارت خانے نے پاکستانی طلبہ کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا سروس بحال کر دی ہے، اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی میں امریکی قونصلیٹ میں یکم اکتوبر سے سروس آپریشنل ہو گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسٹوڈنٹ ویزا پہلی ترجیح ہے، اسٹوڈنٹ ویزا کے درخواست گزاروں کی بروقت اور ہر ممکن مدد کی جائے گی۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران درخواست گزار طلبہ کی صحت اور حفاظت کے حوالے سے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، طلبہ ماسک پہننا اور سماجی دوری رکھنا نہ بھولیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں